google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بیوٹی پراڈکٹس کی گمراہ کن تشہر پر نوٹس جاری - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بیوٹی پراڈکٹس کی گمراہ کن تشہر پر نوٹس جاری

مسابقتی کمیشن (سی سی پی) نے 12 کمپنیوں کی بیوٹی پراڈکٹس کی گمراہ کن تشہیر پر نوٹس جاری کردیے۔

مسابقتی کمیشن نے 12 کمپنیوں کی بیوٹی پراڈکٹس کی تشہیر دھوکے بازی قرار دی اور کہا کہ جو بات اشتہار میں بتائی گئی ہے وہ پروڈکٹ میں نظر نہیں آئی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ کمپنیوں کی بیوٹی پراڈکٹس میں ابتدائی تحقیقات میں صارفین کو گمراہ کرنے کا انکشاف ہوا، یہ کمپنیاں بادی النظر میں ’گرین واشنگ‘ میں مصروف تھیں۔

سی سی پی کے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ کمپنیاں اپنی مصنوعات کی بطور قدرتی، نامیاتی، پائیدار، خالص اور کیمیکل فری تشہر کر رہی تھیں لیکن ان کے دعووں کی حمایت میں کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے۔

سی سی پی کے نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسے گمراہ کن دعوے صارفین کے لیے ممکنہ صحت کے خطرات کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رواں مالی سال منی بجٹ نہیں لارہے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ …