سینٹرل جیل پشاور کے 16 قیدیوں کو ایچ آئی وی (ایڈز) کی تصدیق ہوئی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور نے کہا ہے کہ قیدیوں میں ایچ آئی وی (ایڈز) کی تصدیق قیدیوں کی بلڈ اسکریننگ کے دوران ہوئی۔
سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور نے مزید کہا کہ ایڈز سے متاثرہ قیدی منشیات کے عادی ہیں، جنہیں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا گیا ہے۔
سینٹرل جیل میں اس وقت 3400 قیدی ہیں، ایچ آئی وی متاثرہ قیدیوں کا علاج اور کونسلنگ کی جارہی ہے۔