google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عالمی بینک سےترجیحی اصلاحات کیلئے 8 ارب ڈالر ملنے کی توقع - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

عالمی بینک سےترجیحی اصلاحات کیلئے 8 ارب ڈالر ملنے کی توقع

پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ چار سالہ نئے پروگرام کےلیے نئے سرے سے مذاکرات شروع کر دیے ہیں

کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی پالیسی فریم ورک کے ذریعے عالمی بینک سے 8 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے جس میں چند بڑے ترجیحی ایریاز ہوں گے۔

یہ سی پی ایس 2025 سے 2029 تک کو کور کر سکتا ہے۔ ابھی تک ہونے والے مذاکرات میں تاحال پالیسی فریم ورک اور سی پی اس کی حقیقی معیاد طے نہیں ہوئے۔

سی پی ایس مالی سال 2022 سے 2026 تک توحتمی صورت اختیار نہیں کر سکا کیونکہ انتخابات اور نئی حکومت کے قیام میں بہت سا وقت صرف ہوگیا۔

اب نئی ’ منتخب ‘ حکومت آچکی ہے تو یہ عالمی ادارے سے نئے سی پی ایس کےلیے مذاکرات کر رہی ہے تاکہ چار سے پانچ سال کی معیار کا سی پی ایس آئندہ دو ایک ماہ میں حاصل ہوجائے

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …