
تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر300 صفحات کا وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن ان حقائق کی روشنی میں تحقیقات کرے
دھاندلی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات کی جائیں ‘فارم 45 کی بجائے47پر نتائج بنائے گئے ‘ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان فوری مستعفی ہوں۔
ان خیالات کا اظہار بیرسٹرگوہر اور عمرایوب نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کے دوران انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کو ہونیوالے عام انتخابات میں فارم45کے مطابق نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا، فارم47کو بنایا گیا اور ہماری فتح کو شکست میں بدلا گیا۔