پی آئی اے کی نجکاری کے لئے15دن کی توسیع
عارف حبیب اور جیریز گروپ سمیت 10بڑے ادارے قومی ائیر لائن پی آئی اے خریدنے کیلئے سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے اظہار دلچسپی کی ابتدائی دستاویزات حاصل کرلیں ،
ڈومیسٹک پروازیں آپریٹ کرنیوالی 3نجی ائیرلائنز بھی ابتدائی بڈ میں شامل ہوگئیں۔
ادھر پرائیویٹائزیشن کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے لئے15دن کی توسیع کردی اب18مئی تک اظہار دلچسپی کے کاغذات داخل کیے جا سکیں گے اور اس تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔
ذرائع ابلاغ کے امریکی ادارے کے مطابق بزنس ٹائیکون عارف حبیب اور جیریز گروپ کے ایم ڈی اکرم ولی محمد نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پی آئی اے خریداری کیلئے بڈ میں حصہ لیا ہے ۔
ادھر وفاقی وزیر برائے نجکاری ،سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے اس حوالے سے بتایا کہ کہ پی آئی اے کی نجکاری کےلئے اب تک 10بڑے اداروں نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ابتدائی دستاویزات حاصل کر لی ہیں
وفاقی وزیر نجکاری نے بتایا کہ سٹیل مل ، ڈسکوز ، فرسٹ ویمن بینک ،ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور دیگر اداروں کی بھی نجکاری ہورہی ہے جس کے لئے حکومت کی طرف سے ہدایات ملنے کے بعد تیزی سے کام جاری ہے۔