google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ’ہیرامنڈی‘ کیلئے ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

’ہیرامنڈی‘ کیلئے ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے بھوکا رہنے کی ہدایت کی گئی۔ 

فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی پیریڈ ڈرامہ ٹیلی ویژن سیریز ہیرا منڈی آج نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگئی۔

یاد رہے کہ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی او ٹی ٹی سیریز ہے، جس میں ادیتی راؤ، سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، شرمین سہگل، ریچا چڈھا اور سنجیدہ شیخ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ 

ایک بھارتی ویب پورٹل سے حالیہ گفتگو کے دوران اداکارہ ادیتی راؤ نے کہا کہ ایک اہم سین کے لیے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے انہیں کچھ بھی کھانے سے منع کرتے ہوئے کہا آج کھانا نہیں کھانا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ سین دراصل فائر سے بھرا ہوا تھا، اس سے مجھے ناانصافی سے ہونے والے احساس کا اندازہ ہوا۔ 

انہوں نے کہا کہ جب لاک ڈاؤن کے دوران وہ سنجے سر سے ملیں تو انہوں نے دیکھ کر جو پہلی بات کہی وہ یہ تھی کہ کتنی پتلی ہوگئی، کھانا کھاؤ جس کے بعد انہوں نے ہمیں خوب کھلانا شروع کردیا۔ 

سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کے تجربے پر گفتگو کرتے ہوئے ادیتی راؤ نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ موسیقی سنتے رہتے ہیں اور انکے بارے میں جو کچھ کہا جاتا ہے اسکے برخلاف وہ اداکاروں کا کافی خیال رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اپنے جوہر دکھائیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …