google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 واٹس ایپ کی بھارت میں سروس بند کرنے کی دھمکی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

واٹس ایپ کی بھارت میں سروس بند کرنے کی دھمکی

معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھارت میں اپنی سروس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات کے تناظر میں مودی سرکار واٹس ایپ قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں بھی مودی حکومت نے کئی مرتبہ اپنے مخالفین کے فونز کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مختلف سافٹ ویئرز کا استعمال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اب مودی حکومت نے مخالفین کےواٹس ایپ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

چونکہ پرائیویسی کے باعث واٹس ایپ چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے اس لیے یہ صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بہت اہم ہے اور واٹس ایپ نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ اگر چیٹ انکرپشن کو توڑنے پر مجبور کیا گیا تو بھارت میں واٹس ایپ اپنی سروس بند کردے گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ اور مودی حکومت کےدرمیان یہ تنازع اب دہلی ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے جہاں عدالت میں واٹس ایپ کے وکیل نے صاف الفاظ میں کہا کہ اگر ایپ پر کسی بھی قسم کا دباؤ ڈالا گیا تو کمپنی بھارت میں اپنی سروس بند کر دے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …