google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ماہرہ خان دی ایمی گالا دبئی میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کا ایوارڈ لے اڑیں - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ماہرہ خان دی ایمی گالا دبئی میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کا ایوارڈ لے اڑیں

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کو دبئی میں منعقدہ دی ایمی گالا ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اداکارہ نے ایونٹ میں بہترین ڈیزائن کے کپڑوں کے ساتھ شرکت کی اور وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہے اور مداح اداکارہ کے مخصوص اسٹائل اور نفاست کو بہت پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دی ایمی گالا ایک فیشن ایونٹ ہے اور اس میں دنیا بھر میں فیشن کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …