google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

شوگر ملز مالکان چینی برآمد کی صورت میں قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہیں کرا سکے، حکومت نے چینی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع وفاقی وزارت پیداوار کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان برآمد کی صورت میں چینی کی قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہیں کرا سکے۔

حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی۔

ذرائع کے مطابق برآمد کی اجازت کی سمری کی خبروں پر بازار میں چینی کی قیمت بڑھنے لگی ہے، جونہی سمری منظور ہوئی چینی کی قیمت 25 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کے معاملے پر متعلقہ اداروں نے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …