google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 PIA نجکاری کا عمل جون کے آخر تک مکمل ہوجانا چاہئے، وزیر خزانہ - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

PIA نجکاری کا عمل جون کے آخر تک مکمل ہوجانا چاہئے، وزیر خزانہ

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل جون کے آخر تک مکمل ہوجانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس نظریے کے ساتھ توقع کر رہے ہیں کہ بولی اگلے دو سے تین ہفتوں میں مکمل ہو جائے گی اور جون کے آخر تک ہم اس لین دین کو بند کر دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی اور امید ظاہر کی کہ جون یا جولائی تک اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیراعظم کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کوبھی بعد میں اسی سمت میں لے جانے کے بارے میں واضح ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ تمام وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ریاستی اداروں کی فہرست نجکاری کمیشن کے ساتھ شیئر کریں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ وزارت خزانہ نے ایس او ایز کی ایسی فہرست بھیجی ہے کہ جنہیں ان کے خیال میں نجکاری کی ضرورت ہے۔

اہم شعبوں میں اپنے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے ، خاص طور پر ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے، توانائی کے شعبے اور ایس او ایز کی نجکاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پالیسی کے نفاذ میں خامیاں ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …