google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 تیسرا ٹی20: پاکستان ٹیم کو شکست - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

تیسرا ٹی20: پاکستان ٹیم کو شکست

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نسبتاً کمزور نیوزی لینڈ نے فل اسٹرینتھ پاکستان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 179 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 19ویں اوور میں حاصل کیا۔ 

مہمان ٹیم کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مارک چیپمین نے شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 42 گیندوں پر ناقابلِ شکست 87 رنز بنائے۔ 

دیگر کھلاڑیوں میں بین فوکس کرافٹ نے 31، ٹم رابنسن نے 28 اور ٹم سائفرٹ نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ 

شاداب خان 41 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ بابر اعظم نے 37، صائم ایوب نے 32، عرفان خان نے 30 اور محمد رضوان نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیکب ڈفی اور مائیکل پریسویل نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ پر عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے باآسانی 7 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …