google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حمزہ شہباز، خواجہ آصف سمیت 41 ارکان اسمبلی کی کامیابی چیلنج - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

حمزہ شہباز، خواجہ آصف سمیت 41 ارکان اسمبلی کی کامیابی چیلنج

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز، خواجہ آصف سمیت 41 ارکان اسمبلی کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا۔

جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

این اے 117 لاہور سے عبدالعلیم خان کی کامیابی پی ٹی آئی کے علی اعجاز نے چیلنج کی۔

این اے 118 سے حمزہ شہباز کی کامیابی پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ نے چیلنج کی جبکہ پی پی 152 سے ملک محمد وحید کی کامیابی پی ٹی آئی کے نعمان مجید نے چیلنج کی۔

این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی پی ٹی آئی کی ریحانہ امتیاز ڈار نے چیلنج کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …