google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.41 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 4 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 18 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ حالیہ ہفتے 29 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

حالیہ ہفتے برائلر مرغی 21 روپے 8 پیسے فی کلو اور انڈے 4 روپے 45 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

حالیہ ہفتے ٹماٹر 12 روپے 69 پیسے، آٹے کا تھیلا 103 روپے 85 پیسے، لہسن 15 روپے 53 پیسے، پیاز 3 روپے 53 پیسے، دال چنا ایک روپے 48 پیسے اور چینی 71 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

اسی طرح ایک ہفتے میں دال مسور، باسمتی چاول، دال مونگ، دال ماش سستی ہوئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …