google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایم کیو ایم کے مختلف دھڑے دبئی میں ایک چھت تلے - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

ایم کیو ایم کے مختلف دھڑے دبئی میں ایک چھت تلے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مختلف دھڑے دبئی میں ایک چھت تلے جمع ہوگئے۔

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، سابق وفاقی وزیر بابر غوری اور سینئر رہنما عامر خان نے تقریب میں شرکت کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

ایم کیو ایم کے ایک اور سینئر رہنما حیدر عباس رضوی نے بھی دبئی میں ڈیرا ڈال لیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کراچی میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کو لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا۔ 

رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کو بعض حلقے ایم کیو ایم کو ایک بار پھر ماضی کی طرح متحد اور فعال کرنے کی جانب اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …