سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو اپریل کو سینیٹ انتخابات سے متعلق منظوری لی جائے گی اور قومی اسمبلی ہال کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا۔
وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھجوا دی ہے اور وزیراعظم ہاؤس اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجیں گا۔
صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلائیں گے۔