google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیز، فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیز، فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس

اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد کردیا گیا۔

دستاویز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقوں شہزاد ٹاون، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن میں ایک سو چالیس مربع گز تک کے پلاٹس پر 24 ہزار روپے ٹیکس عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ 8 کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ 80 ہزار، نوے سے ایک سو بیس کنال تک فارم ہاؤسز کو 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

دستاویز کے مطابق بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤنڈ فلور میں فی اسکوائر فٹ 32 روپے، اپارٹمنٹ میں فی اسکوائر فٹ 26 روپے اور پرائیویٹ اسپتالوں میں فی اسکوائر فٹ 22 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے …