google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ایس ایل 9 فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں کو کتنی انعامی رقم ملی؟ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پی ایس ایل 9 فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں کو کتنی انعامی رقم ملی؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی پی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نواں ایڈیشن جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم سے نواز دیا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق دوسرے نمبر پر آنے والی ملتان سلطانز اپنے ساتھ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے بطور انعام گھر لے گئی۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں گزشتہ روز پی ایس ایل کے فائنلز کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے درمیان کڑاکے کا مقابلہ ہوا۔

سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے حریف ٹیم کو 160 رنز کا ہدف دیا جسے یونائیٹڈ نے صرف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرکے ناصرف 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی بلکہ تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بھی بن گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے صرف پی ایس ایل کی چیمپئن شپ ہی اپنے نام نہیں کی بلکہ پی ایس ایل کی چاندی جیسی چم چماتی ٹرافی اور 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی اپنے نام کرلی۔

اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی (شاداب خان) اور فائنلز کے بہرتین کھلاڑی (عماد وسیم) کو  30 ، 30 لاکھ روپے، بہترین بلے باز (عثمان خان)، بولر (اُسامہ میر) اور وکٹ کیپر (اعظم خان) کو 35، 35 لاکھ روپے، بہترین آل راؤنڈر (صائم ایوب)، فیلڈر (محمد عرفان خان) اور امپائر (آصف یعقوب) کو بھی 35، 35  لاکھ روپے کے انعام سے نوازا گیا۔

یمرجنگ پلیئر (محمد عرفان خان) اور اسپرٹ آف کرکٹ (پشاور زلمی) ایوارڈز جیتنے والے کرکٹرز کو 35 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی گی۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی …