پاکستانی نژاد انگلش فٹبالر عادل نبی نے قومی ٹیم کی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا۔
نوجوان فٹبالر عادل نبی نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے کوچ اسٹیفین کونسٹنٹائن کے ساتھ اختلافات کے باعث ٹیم کی جانب سے کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عادل نبی کا کہنا تھا کہ جب تک موجودہ مینجمنٹ ہے میں پاکستان کی جانب سے میچ نہیں کھیلوں گا۔
عادل نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے اور اعتزاز حسین نے حال ہی میں پاکستانی پاسپورٹ حاصل کئے تاکہ ہم اپنے ملک کی نمائندگی کریں ۔
ان کا کہنا تھا کہ تاہم، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ مینجمنٹ کی نگرانی میں نہیں کھیلیں گے۔
ان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مستقبل میں کسی روز ضرور پاکستان کی جانب سے کھیلوں گا۔