google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے آغاز - UrduLead
منگل , اپریل 8 2025

کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے آغاز

کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے آغاز ہوگا، 3 لاکھ 75 ہزار طلباء و طالبات امتحانات دیں گے، تمام طلباء و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔

میٹرک بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے بتایا کہ تمام طلباء و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں جبکہ امتحانی مراکز کی لسٹ بھی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔ 

مجموعی طور پر 3 لاکھ 75 ہزار طلباء و طالبات سائنس، جنرل گروپ، ریگولر اور پرائیویٹ امتحانات دیں گے جبکہ بورڈ نے 499 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں جن میں طلباء کیلئے 256 اور طالبات کیلئے243 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ 

اس دفعہ 19 حب امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں جو کراچی کے مختلف 18 ٹاؤنز میں قائم کئے گئے ہیں وہاں پر بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے۔ 

امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی ڈیوائس یا موبائل فون ملنے کی صورت میں اسے ضبط کر لیا جائے گا، اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے نقل کا مواد ہرگز اپنے ساتھ نہ لائیں۔ 

فول پروف انتظامات کے حوالے سے کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز، ایڈیشنل آئی جی، ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول سندھ اور دیگر محکموں کو امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کیلئے لیٹر جاری کیے گئے ہیں۔ 

امتحانی مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی ہوگی اور ان کے اطراف میں کام کرنے والی فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی۔

امتحانات کی نگرانی کیلئے بورڈ آفس میں رپورٹنگ سیل قائم کیا جائے گا جہاں نقل کی روک تھام کیلئے بورڈ کی خصوصی ٹیمیں رپورٹ کے حوالے سے اقدامات کریں گی۔ 

امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لیے ایک موثر نظام تشکیل دیا گیا ہے اور یہ پرچے بورڈ کے افسران حب سینٹرز پر پہنچائیں گے جہاں سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ یا ان کا نمائندہ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مہر بند پرچے وصول کر کے اپنے امتحانی مرکز پہنچائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری جامعات کے لیے 10 سالہ اصلاحاتی پلان

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری جامعات کے لیے 10 سالہ اصلاحاتی پلان سامنے آگیا، جو جامعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے