google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہانیہ عامرکا شادی تقریب میں بھارتی گانے پر رقص - UrduLead
پیر , اپریل 7 2025

ہانیہ عامرکا شادی تقریب میں بھارتی گانے پر رقص

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے ایک شادی کی تقریب میں بالی ووڈ گانے پر زبردست رقص کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر کو ایک نجی شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں وہ بالی ووڈ فلم کچھ تو ہے کے مقبول گیت ڈِنگ ڈونگ ڈولے پر اپنے گروپ کے ہمراہ رقص کر رہی تھیں۔

 ویڈیو میں ہانیہ کو خوبصورت سنہرے رنگ کے لہنگا چولی میں ملبوس دیکھا گیا، جس پر نفیس کڑھائی کی گئی تھی جبکہ دوپٹہ بھی خوبصورتی سے ترتیب دیا گیا تھا، جو ان کے دلکش انداز کو مزید نکھار رہا تھا۔

ہانیہ عامر رقص کے دوران پوری توانائی، شوخی اور جوش کے ساتھ نظر آئیں۔

رقص کے دوران بھی وہ پُراعتماد اور پُرکشش نظر آئیں اور ان کا انداز ایسا تھا کہ شرکاء کی نظریں ان پر ہی مرکوز رہیں۔

یہ تقریب معروف میوزیشن ماریہ اونیرا کی شادی کی تھی، جس میں ہانیہ عامر نے نا صرف بھرپور شرکت کی بلکہ تقریب کی رونق بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

 ان کی ویڈیو انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ ہوتے ہی لاکھوں صارفین نے دیکھی اور مثبت تبصروں کے ساتھ اسے پسند بھی کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریک تھرو ہو لیکن فیصلہ عمران خان کا ہی مانا جائے گا: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خواہش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے