google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 علی امین گنڈاپور اور عاطف خان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے - UrduLead
پیر , اپریل 7 2025

علی امین گنڈاپور اور عاطف خان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

علی امین کے ساتھ کھڑا ہوں، وہ بانی پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ ہیں: اعظم سواتی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور عاطف خان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

علی امین امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عاطف خان کو خراب کارکردگی پر بانئ پی ٹی آئی کے کہنے پر عہدے سے ہٹایا، بانئ پی ٹی آئی کے ہٹانے کے باوجود عاطف خان کو دوبارہ عہدہ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علی امین نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان کے صدر پشاور ریجن بننے پر بھی طنز کیا جبکہ گروپ میں موجود دیگر ارکان نے عاطف خان کو عہدہ ملنے پر مبارک باد دی۔

دوسری جانب عاطف خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے جو گروپ میں کہا اس پر تبصرہ نہیں کرتا، میں نے کسی کو کوئی ردعمل نہیں دیا۔

اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائی گئیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے وقت بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا کہ آپ کی جیب میں کھوٹے سکے ہیں، میں نے کہا کہ اب مانسہرہ میں میرے ایک لاکھ ووٹ نہیں، سو ووٹ بھی نہیں، دسمبر 2022 میں بانی نے مجھے کہا آرمی چیف سے بات چیت کرنا چاہتا ہوں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھے آپ پر اعتماد ہے، جائیں اور فوجی قیادت سے بات کریں، بانی سے مشاورت کے بعد آرمی چیف کے استاد کے ذریعے رابطے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے عارف علوی کے ذریعے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن دروازے نہ کھلے، پارٹی رہنماؤں نے مجھے گھر سے اٹھایا اور 22 اگست کا جلسہ ملتوی کروانے کا کہا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بیرسٹر گوہر میرے گھر آئے اور مجھے اڈیالا جیل لے کر گئے، بانی پی ٹی آئی سے کہا عارف علوی اور ساتھیوں سے مل کر اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ بانی نے کہا کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کس سے کہاں رابطہ کر رہے ہو، بانی نے کہا اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو میں پہلے دن سے تیار ہوں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ ایک وی لاگر کہتا ہے اعظم سواتی 26 نومبر کو کہاں تھا، میں اٹک جیل میں تھا، مجھ پر تشدد ہوا، پارٹی میں تفریق نہیں پیدا کرنا چاہتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کو بچانا ہے تو شر اور فساد پیدا کرنے والوں کا منہ بند کرنا پڑے گا، علی امین کے ساتھ کھڑا ہوں، وہ بانی پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی آئی اختلافات: رہنماؤں کو میڈیا میں بیان بازی سے روک دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے پارٹی میں بڑھتے اختلافات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے