google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ابھی ان کی شادی نہیں ہوئی ہے: انمول بلوچ - UrduLead
جمعہ , اپریل 4 2025

ابھی ان کی شادی نہیں ہوئی ہے: انمول بلوچ

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی شادی کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر بالاخر خاموشی توڑ دی۔

پچھلے چند ہفتوں سے انمول بلوچ کی شادی کے بارے میں مسلسل قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، لیکن اداکارہ نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔ اب انمول بلوچ کی شادی کا تبصرہ ایک ٹی وی شو میں آیا، جہاں حالیہ دنوں میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی مشہور شخصیات کو مبارکباد دی جارہی تھی۔

 ندا یاسر کے مارننگ شو میں سارہ خان اور معروف گلوکار فلک شبیر بطور مہمان شریک ہوئے جنہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔ اس دوران، ندا یاسر نے انمول بلوچ کا نام نئی شادی شدہ جوڑوں کی فہرست میں شامل کیا، جس پر فلك شبیر نے انہیں مبارکباد دی۔

نئے جوڑوں کو شادی کی مبارکباد دینے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس کے بعد انمول کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے کہ آیا اداکارہ واقعی شادی کر چکی ہیں جبکہ کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ انمول کی شادی عید الفطر کے بعد ہوگی۔

ان تمام افواہوں کے بعد اب انمول بلوچ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ان تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے واضح کیا کہ ابھی ان کی شادی نہیں ہوئی ہے۔ اداکارہ نے لکھا ’میری ابھی شادی نہیں ہوئی اور جب وقت آئے گا تو میں خود اس خبر کو اپنے مداحوں اور انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ شیئر کروں گی، پیار کیلئے بہت شکریہ‘۔

انمول بلوچ کے اس بیان کی بعد ان کی شادی سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ انمول بلوچ جلد ہی ایک معروف سیاستدان کے بیٹے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایشیا کپ: پاکستان سمیت چھ ٹیموں کی شرکت کی تصدیق

ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے ایشیا ہاکی کپ کے میزبان کا باقاعدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے