google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ماورا حسین اب بھارتی گانے میں نظر آئیں گی - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

ماورا حسین اب بھارتی گانے میں نظر آئیں گی

پاکستانی اداکار فواد خان کے بعد اداکارہ ماورا حسین بھی بھارتی سنیما میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماورا حسین نے بھارتی پروجیکٹ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

انہوں نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’تو چاند ہے‘، ہماری طرف سے آپ کے لیے ایک خاص تحفہ ہے۔ 

اداکارہ نئے گانے میں بطور ماڈل بھارتی سنیما کا ایک بار پھر رخ کر رہی ہیں۔

اس خوبصورت گانے کو بھارتی گلوکار اکھل سچدیوا نے گایا ہے، جسے 4 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔

ماورا حسین نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دبئی کو بطور لوکیشن ٹیگ کیا ہے، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس گانے کو دبئی میں فلمایا گیا ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان پرعائد 29 فیصد ٹیرف ہندوستان اور افغانستان سے زیادہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت درجنوں ممالک پر کئی سالوں سے غیر منصفانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے