google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سلمان راجہ کی مخالفت کے باوجود بابر اعوان کی اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات - UrduLead
پیر , مارچ 31 2025

سلمان راجہ کی مخالفت کے باوجود بابر اعوان کی اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کا دن کے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی

عمران خان سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی لسٹ میں بابر اعوان کا نام شامل کرنے پر سلمان اکرم راجا نے اعتراض کردیا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے  جیل عملہ سے مکالمہ  کیا کہ آپ بابر اعوان کا نام لسٹ سے نکالیں،وہ نام ہم نے نہیں دیا، اگر آپ بابر اعوان کو بھیجیں گے تو میں اسی جگہ احتجاج کروں گا۔

ان کا کہنا تھا آپ بابر اعوان کو روکیں گے تو ہم ملاقات کے لیے جائیں گے، ہم نے ڈسپلن قائم کرنا ہے، وہی بندے ملاقات کریں گے جن کے نام ہم نے دیئے ہیں، آپ حامد خان اور اعظم سواتی کا نام ملاقات کرنے والوں کی لسٹ میں شامل کریں۔

جیل عملہ نے جواب  دیا کہ ہم بابر اعوان کو روکتے ہیں آپ جاکر ملاقات کرلیں، بابر اعوان کو روکنے پر سلمان اکرم راجا، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری اور نیاز اللہ نیازی ملاقات کے لئے جیل کے اندر روانہ ہوگئے، 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے پیچھے بابر اعوان بھی پیدل اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے۔

صحافی نے غیر رسمی گفتگو میں سلمان اکرم سے سوال کہ سلمان صاحب آپ نے بابر اعوان کا نام نہیں دیا انھیں کیسے ملاقات کی اجازت مل گئی، سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ جی ہم نے انکا نام نہیں دیا،ہم اس پر احتجاج کریں گے،ہم ڈسپلن قائم کروائیں گے۔

بعد ازاں بابر اعوان عمران خان سے ملاقات کرکے واپس روانہ ہوگئے،  بابر اعوان نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گئی ہے، سلمان اکرم راجا کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی، ڈھائی گھنٹے اندر بٹھاکر رکھا لیکن ملنے نہیں دیا گیا۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان اکرم راجا کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بانی سے ملاقات ہوئی ہے، بانی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، بہنوں کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی کو ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی کاروائی سے متعلق آگاہ کیا ہے، بانی کو بتایا ہے ہمارے لئے ملاقات ضروری ہے میڈیا سے گفتگو کہیں بھی ہوسکتی ہے، بانی نے میرے موقف کی تائید کی ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جیل میں کچھ ملاقاتیں اوپر سے کرائی جارہی ہیں، بانی کو بتایا ہے اس سے پارٹی ڈسپلن خراب ہوتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے