google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نظر انداز  - UrduLead
پیر , مارچ 31 2025

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نظر انداز 

رواں برس شیڈول اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو نظر انداز کر دیا گیا۔

گزشتہ برس پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا اور سلور میڈل جیتنے پر حکومتی سطح پر قومی ٹیم کی بھرپور پذیرائی کی گئی تھی۔  

اس بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 22 نومبر سے ایپوہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے کی گئی پوسٹ کے مطابق مدعو کردہ ٹیموں میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔  

پی ایچ ایف ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے پی ایچ ایف کو کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

حیران کن طور پر پاکستان کے ساتھ فائنل کھیل کر گولڈ میڈل جیتنے والی جاپانی ٹیم کو بھی اس سال کے ایونٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔  

رواں برس 22 سے 29 نومبر تک ایپوہ میں شیڈول ایونٹ میں شامل ٹیموں میں بیلجیئم، کینیڈا، جرمنی، بھارت، آئرلینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے