google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0  فیس بک نے صارفین پیسے کمانے کا نیا فیچر متعارف  - UrduLead
پیر , مارچ 17 2025

 فیس بک نے صارفین پیسے کمانے کا نیا فیچر متعارف 

سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کیلئے اسٹوری پر ویڈیو یا تصویر شیئر کرکے پیسے کمانے کا نیا فیچر متعارف کرادیا۔

رپورٹ کے مطابق نئے فیچر سے فیس بک کے وہ صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے جو پہلے ہی سے کانٹنٹ مانیٹائزیشن پروگرام کا حصہ ہیں۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین وہ مواد بھی اسٹوری پر شیئر کرکے ویوز کے حساب سے پیسے کماسکتے ہیں جو انہوں نے اپنی ٹائم لائن پر پوسٹ کیا ہوتا ہے۔

فیس بک کی اس نئی سہولت کا مقصد صارفین کے ذریعے پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والے مواد میں اضافہ کرنا،

پلیٹ فارم کو نئے صارفین کیلئے پُرکشش بنانا اور امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کی صورت میں اس کی جگہ لینا ہے۔

واضح رہے کہ یہ نیا فیچر پاکستان سمیت دنیا بھر کے فیس بک صارفین کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے کے کیس میں جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی)  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے