google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0  ماورا حسین کا بالی ووڈ کے مشہور اداکارکے ساتھ کام کرنے کی خواہش - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

 ماورا حسین کا بالی ووڈ کے مشہور اداکارکے ساتھ کام کرنے کی خواہش

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے معروف پروگرام بالی ووڈ انسٹینٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نےاپنی خواہش کا اظہار کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی 9 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی کامیاب ری ریلیز کے بعد سوالات کا جواب دیا۔

ماورا حسین نے فلم ”صنم تیری قسم“ کے انتخاب اور اس پر کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ سے سلمان خان پسند ہیں اوروہ ان کی بڑی مداح رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے سلمان خان کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کئی بار دیکھی ہے اور اس فلم میں ان کا کام بہت اچھا لگا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ سلمان خان ہمیشہ کام کرتے رہیں اور کبھی ریٹائر نہ ہوں، ان کے ساتھ کام کرنا میراخواب ہے۔

سلمان خان کے ساتھ ساتھ ماورا نے رنبیر کپور کے ساتھ بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ ان کی مشہور فلم ’راک اسٹار‘ سے ملتی جلتی کسی فلم میں کام کرنا چاہیں گی۔

ماورا حسین کی اس خواہش پر شائقین کا ردعمل انتہائی مثبت رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ مستقبل میں ان کی یہ خواہش حقیقت بنے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایس آئی ایف سی حکام کی آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ

آئی ایم ایف حکام کی وزارتِ خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے