google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم ’لَو گُرو‘ - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم ’لَو گُرو‘

پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی فلم ’لَو گُرو‘ کا پوسٹر شیئر کر دیا۔

ماہرہ خان اور شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کی جوڑی کو ایک ساتھ بےحد پسند کیا جاتا ہے۔

بن روئے ڈرامے اور اس کے فلمی حصے کے بعد اس جوڑی نے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا اور آج بھی مداح انہیں ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بےقرار ہیں۔ 

تاہم اب ان مداحوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ جلد یہ خوبصورت جوڑی ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوگی۔ ماہرہ خان نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔

رومانوی کہانی پر مبنی فلم ’لَو گُرو‘ رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کی ہدایتکار معروف فلمساز ندیم بیگ نے کی ہے۔ 

’بن روئے‘ اسٹارز نے اپنی اس فلم کی عکسبندی پاکستان کے مختلف مقامات سمیت برطانیہ میں کی ہے۔ تاہم اس فلم کی اسٹوری کیا ہے یہ اس کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے