
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے میگا ایونٹ چیپمئنز ٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے کے لیے دبئی میں میدان سج گیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جو پہلے ہوا وہ ماضی بن چکا، ہم آج اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
محمد رضوان نے مزید کہاکہ دبئی کے میدان پر ہمارا ریکارڈ بہت اچھا ہے، کھلاڑی دبئی کی کنڈیشن سے اچھی طرح سے واقف ہیں،
میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے، انہوں نے بتایا کہ انجری کا شکار فخر زمان کی جگہ امام الحق ٹیم میں شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، بنگلہ دیش کے خلاف ہدف حاصل کرنا آسان نہیں تھا، پاکستان کے خلاف ہرشعبے میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔