
اپوزیشن کے پانچ ارکان کی چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ختم ہو گئی، پی ٹی آئی وفد ملاقات سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرے گا۔
چیف جسٹس پاکستان سے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی، سلمان اکرم راجہ، سینیٹرشبلی فراز، بیرسٹرعلی ظفر نے اسلام آباد میں ملاقات کی،
ملاقات کے بعد پی ٹی آئی وفد کا مشاورتی اجلاس شروع ہوگیا، جس کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس یحیی آفریدی سے آج اپوزیشن رہنماؤں نے ملاقات کی۔
قبل ازیں، قبل چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا نے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ بار کے وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات وزیراعظم سے ملاقات کے تناظر میں کی۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں عدالتی اصلاحات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
صدرسیریم کورٹ نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات ان کی وزیراعظم سے ملاقات کے تناظر میں کی گئی،
چیف جسٹس انصاف فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر رہے ہیں۔
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے وزیراعظم کی طرح اپوزیشن سے فراہمی انصاف کے حوالے سے تجاویز طلب کی ہیں۔
گزشتہ روز چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینیئر وکلا کی ملاقات بھی ہوئی تھی۔
چیف جسٹس نے وفد کا خیر مقدم کیا اور انصاف تک رسائی کو مضبوط بنانے کے اپنے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔