google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اڈیالہ جیل کے باہر لڑائی: فواد چوہدری کے تھپڑ سے شعیب شاہین گر پڑے - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

اڈیالہ جیل کے باہر لڑائی: فواد چوہدری کے تھپڑ سے شعیب شاہین گر پڑے

پی ٹی آئی رہنماؤں میں لڑائی: عمران خان نےشعیب شاہین کی شکایت سن کراَن سُنی کردی

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان لڑائی ہوگئی۔

پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کے درمیان اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر لڑائی کے دوران فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ ماردیا، جس کے بعد شعیب شاہین زمین پر گرگئے۔

اچانک ہونے والی لڑائی کے بعد موقع پر موجود جیل کے عملے نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا، جیل عملے نے دونوں کو ایک دوسرے سے چھڑوایا،

جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے، جب کہ شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ آئی۔

واضح رہے کہ 5 جنوری 2020 کو بھی فواد چوہدری نے سے متعلق اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے شادی کی تقریب کے دوران معروف ٹی وی اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ وفاقی وزیر نے کسی اینکر کو تھپڑ رسید کیا تھاا، اس سے قبل چوہدری فواد حسین نے جون 2019 میں بھی معروف اینکر سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارا تھا۔

فواد چوہدری نے جون 2019 میں معروف اینکر سمیع ابراہیم کو پنجاب کے شہر فیصل آباد میں شادی کی تقریب کے دوران تھپڑ رسید کیا تھا، جس کے بعد معروف اینکر نے مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔

سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے پر فواد چوہدری کو صحافتی تنظیموں سمیت حکومتی افراد کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ تھپڑ رسید کرنے کے واقعے کو 2 اداروں میں تصادم سمجھنے کے بجائے 2 اشخاص کے درمیان تنازع تصور کیا جانا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی لڑائی کی شکایت عمران خان نے سن کر بھی اَن سُنی کردی۔

ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے فواد چوہدری کی جانب سے تشدد کی شکایت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کی۔ انہوں نے عدالت میں فواد چوہدری کی موجودگی میں عمران خان سے شکایت کی۔

شعیب شاہین نے بتایا کہ مجھے جیل کے گیٹ نمبر 5پر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے جھگڑے میں زمین پر گرنے سے ہاتھ پر ہونے والا زخم بھی بانی پی ٹی آئی کو دکھایا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شکایت سننے کے بعد کہا اوہو! وہ انسانی حقوق کی پٹیشن کا کیا کیا ہے۔ عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے شعیب شاہین کی شکایت کو سنی ان سنی کردی۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے درمیان لڑائی ہوئی، جس میں فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا، جس سے وہ نیچے گر گئے اور انہیں زخم بھی آیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی بکیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے