
نٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ جمعہ کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں-
یہ آئی ایف سی کے کسی بھی وفد کا تقریباً ایک دہائی کے دوران پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے۔
آئی ایف سی وفد کا یہ دورہ ورلڈ بینک گروپ کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک نئے منصوبے ’’ٹرانسفارمیٹیو کنٹری پارٹنرشپ‘‘ کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے،
اس منصوبے کے تحت ہر سال تقریباً 2 ارب ڈالر کے ساتھ پاکستان کے نجی شعبے کی مدد کیلئے آئندہ 10؍ برسوں میں آئی ایف سی کے ذریعے 20؍ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا ہے۔
آئی ایف سی کی سرمایہ کاری کا وعدہ عالمی بینک کی جانب سے آئی ڈی اے (رعایتی فنانس) اور آئی بی آر ڈی کے ذریعے پہلے سے ہی 20 ارب ڈالرز کی فراہمی کے وعدے سے الگ ہے،
جس سے آئندہ دس برسوں میں ورلڈ بینک گروپ کی مجموعی سرمایہ کاری 40؍ ارب ڈالرز تک جا پہنچے گی۔