google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسمارٹ واچز اور فٹنس ٹریکرز کو سیکیورٹی رسک قرار - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

اسمارٹ واچز اور فٹنس ٹریکرز کو سیکیورٹی رسک قرار

حکومت نے اسمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر پہننے کے قابل اسمارٹ ڈیوائسز کو سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

اس حوالے سے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے حساس مقامات پر پہننے کے قابل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پہننے والی اسمارٹ ڈیوائسز سیکیورٹی رسک ہیں،

اسمارٹ ڈیوائسز خفیہ معلومات افشاں کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں، حساس مقامات میں ان ڈیوائسز کا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیوائسز ڈیٹا لیک اور غیر مجاز ٹریکنگ کا باعث بن سکتی ہیں،

حساس مقامات پر استعمال سے قبل ان ڈیوائسز کے تصدیقی میکانزم کا جائزہ لیا جائے، حساس اجلاسوں، آپریشنز والے مقامات پر ان ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی آئی کے متعدد طلب کردہ رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے …