google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 صدر مملکت 4 روزہ سرکاری دورے پر منگل کو چین روانہ ہوں گے - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

صدر مملکت 4 روزہ سرکاری دورے پر منگل کو چین روانہ ہوں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری منگل کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے۔

صدرکے دورہ چین کے حوالے سے ٹیموں کی پہلے ہی چین روانگی شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح  کا وفد بھی چین جائیگا۔

صدر مملکت کے ہمراہ اعلی سطح کے وفد میں بلال بھٹو زرداری ،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ،وزیر داخلہ محسن نقوی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری چینی صدر شی چنگ پنگ سے ملاقات کریں گے اور 5 نومبر کو شنگھائی عالمی نمائش میں بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چینی قیادت سے ملاقاتوں میں سی پیک فیز 2، پاک چین تعلقات ،علاقائی و عالمی سلامتی سمیت دیگر باہمی امور پر پر مشاورت ہو گی جبکہ،بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو چین کے سرمائی گیمز مقابلے دیکھنے بھی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت  کی چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …