google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نےدوسری اننگز میں5 وکٹوں پر129 رنز - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نےدوسری اننگز میں5 وکٹوں پر129 رنز

دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز  نے کھانے  کے وقفہ تک 5 وکٹوں پر129 رنز بنا لئے،

ویسٹ انڈیز کی پاکستا ن کے خلاف مجموعی برتری 138 رنز کی ہو گئی ۔

دوسرے  روز ویسٹ انڈین بیٹرز  نے  ٹیم کو پر اعتماد  آغاز فراہم کیا، کریگ براتھو یت نے 52 رنز کی اننگز کھیلی ،عامر جانگو 32 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔  

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

 پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔

مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔ 

  یاد رہے کہ ملتان  میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ  میں   مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 163 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

بعدازاں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو گرین شرٹس کے بیٹرز بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم دن ختم ہونے تک 154 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …