google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 معمر رانا کی لڑ کھڑانے اور دوسروں کے سہارے چلنے کی ویڈیو وائرل - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

معمر رانا کی لڑ کھڑانے اور دوسروں کے سہارے چلنے کی ویڈیو وائرل

ماضی کے مقبول فلمی ہیرو معمر رانا کی چلتے ہوئے لڑ کھڑانے، صحیح انداز میں کھڑے نہ ہوپانے اور دوسروں کی مدد سے چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں معمر رانا کو متعدد افراد سہارا دیتے دکھائی دیے۔

ویڈیو میں معمر رانا خاموش دکھائی دیتے ہیں، لوگوں کے سہارے کے باوجود اداکار کو لڑ کھڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتے اور نہ ہی وہ کچھ دیر تک درست انداز میں خاموش کھڑے رہنے کے قابل دکھائی دیتے ہیں۔

انہیں لڑ کھڑاتے، دوسروں کے سہارے بڑی مشکل سے چلتے دیکھا جا سکتا ہے، اداکار کو متعدد افراد سنبھالتے دکھائی دیتے ہیں۔

واضح نہیں ہے کہ اداکار کی ایسی حالت کیسے ہوئی؟ تاہم ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شراب نوشی کا الزام عائد کیا۔

زیادہ تر افراد نے اپنے تبصروں میں دعویٰ کیا کہ معمر رانا نے زیادہ شراب نوشی کرلی، جس وجہ سے وہ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پا رہے۔

معمر رانا کی لڑ کھڑانے اور دوسروں کے سہارے چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر سنگین الزامات عائد کیے اور ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا۔

اپنے لڑ کھڑانے اور لوگوں کے سہارے چلنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تاحال معمر رانا کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا جب کہ سوشل میڈیا صارفین ان پر نشے کا الزام لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …