google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستانی 47 یونیورسٹیاں: ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

پاکستانی 47 یونیورسٹیاں: ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025

پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے 2025 میں جگہ بنالی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو درجہ بندی میں 401 سے 500 کے درمیان رکھا گیا ہے، اس کے بعد کئی دیگر ادارے 601 سے 800 کے درمیان ہیں۔

ان میں ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا اور یونیورسٹی آف مالاکنڈ دیر لوئر شامل ہیں۔

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، پی ایم اے ایس ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب لاہور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، یونیورسٹی آف گجرات، یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، یونیورسٹی آف پنجاب لاہور اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کا نمبر 801 سے 1000 کے درمیان ہے۔

12 جامعات کی 1001 اور 1200 کے درمیان درجہ بندی کی گئی ہے، 8 دیگر جامعات 1201 اور 1500 کے درمیان ہیں، اور 5 ادارے 1501+ کی حد میں آتے ہیں۔ دیگر 48 یونیورسٹیوں کو ’رپورٹرز‘ کے طور پر درج کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ انہوں نے ضروری اعداد و شمار فراہم کیے لیکن درجہ بندی کے لیے اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے نئے اوقات مقرر

رمضان المبارک کے دوران پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات مقرر کردیے گئے۔ …