google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلانے کا فیصلہ - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اہم قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری بروز جمعے کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں متعدد قوانین منظور کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر آصف زرداری کو بھجوا دی۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق ایڈوائس جمعے کی صبح 10 بجے مشترکہ اجلاس بلانے کی بھجوائی گئی، اجلاس میں متعدد قوانین منظور کرائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ قوانین دونوں ایوانوں سے منظور نہ ہونے کے باعث مشترکہ اجلاس سے منظور کرائے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد میں قیام کرنے کی ہدایت کر دی۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ تمام اراکین مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …