google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 امریکا میں ٹک ٹاک کی سروس بحال - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

امریکا میں ٹک ٹاک کی سروس بحال

امریکی نو منتخب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف برداری کے موقع پر ٹک ٹاک کو پابندی سے 90 دن کی مہلت دینے کے اعلان کے بعد امریکہ میں سروسز بحال ہوگئیں۔

ہفتے کے روز امریکا میں چینی ایپ بند ہوگئی تھی۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتورا کو اعلان کیا تھا کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو ممکنہ پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دیں گے۔

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی امریکی صارفین کے لیے سروس بحال ہوگئی ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنی کو معاہدے کے لیے مزید وقت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ کمپنی نے ضروری وضاحت اور یقین دہانی پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نومنتخب صدر کے وعدے کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک کی سروس بحال کردی ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ 90 دن کی توسیع ایک ایسا اقدام ہے جس کا زیادہ تر امکان ہے کیونکہ یہ مناسب ہے۔ اگر میں ایسا کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں، تو میں شاید پیر کو اس کا اعلان کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف برداری کے موقع پر ٹک ٹاک کو اس پابندی سے 90 دن کی مہلت دیں گے جو اتوار کو نافذ ہونے والی ہے۔

ٹک ٹاک جو چین کی ملکیت ہے اور تقریباً نصف امریکیوں میں مقبول ہے، چھوٹے کاروباروں کو چلانے اور آن لائن کلچر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

تاہم امریکی حکومت نے اس ایپ پر قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے، جس کے باعث اس پر پابندی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

جمعے کے روز ٹک ٹاک نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ وہ اس وقت تک امریکا میں بند نہیں ہوگا جب تک صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ایپل اور گوگل جیسی کمپنیوں کو یقین دہانی نہیں کراتی۔

جمعے کے روز ٹک ٹاک نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ وہ اس وقت تک امریکا میں بند نہیں ہوگا جب تک صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ایپل اور گوگل جیسی کمپنیوں کو یقین دہانی نہیں کراتی۔

ایپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر پابندی نافذ ہوتی ہے تو انہیں نفاذ کے اقدامات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایس آئی ایف سی حکام کی آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ

آئی ایم ایف حکام کی وزارتِ خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات …