اداکار گوہر رشید نے اپنی شادی سے متعلق حالیہ سب سے زیادہ وائرل ہونے والی خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی۔
گوہر رشید کا شمار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی ڈرامہ سہریز میں اپنے ورسٹائل پر فارمنس دی ہے۔ جن میں ”خدا میرابھی ہے“، ”لا پتا“ ”عشقیہ“، ”جنت سے آگے“ اور دیگر شامل ہیں۔
اداکار فی الحال وائرل ہیش ٹیگ میرے یار کی شادی کے لیے سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور مداحوں کا خیال ہے کہ گوہر رشید اور کبری خان جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
حال ہی میں اداکار نے ایک بات چیت میں سب سے زیادہ وائرل ہونے والی خبروں کے بارے میں جلد ہی اس راز سے پردہ اٹھانے کا وعدہ کیا ہے کہ دولہا دلہن کون ہیں؟
گوہر رشید نے ایک صحافی سے کی گئی گفتگو میں کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ جلد ہی اس خبر کو ظاہر کروں گا۔ میں آپ کو بتاؤں گا کہ کس کی شادی ہو رہی ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ کوئی پبلسٹی سٹنٹ نہیں ہے۔ بلکہ حقیقت میں شادی ہورہی ہے
سوشل میڈیا صارف کا خیال ہے کہ یہ وائرل ہیش ٹیگ ایک ڈرامہ ہے جسے ہائپ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور ان میں سے کوئی بھی حقیقت میں شادی نہیں کر رہا۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ہمیں ایسی خبروں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ایک مداح نے پیش گوئی کی کہ گوہر رشید شادی کرنے والے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ اداکارعمرعالم کی شادی ہوسکتی ہے جنہوں نے حال ہی میں ایک فلائٹ میں کسی کو پروپوز کیا تھا۔