google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ مذاکراتی کمیٹی میں پیش - UrduLead
جمعہ , جنوری 17 2025

پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ مذاکراتی کمیٹی میں پیش

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا گیا جب کہ علی امین گنڈا پور کے علاوہ مذکراتی کمیٹی اراکین نے دستخط کر دیے جب کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی میں پیش کردہ مطالبات کے نکات بھی سامنے آگئے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے دستخط چارٹر آف ڈیمانڈ پر باقی ہیں،  عمر ایوب نے چارٹر آف ڈیمانڈ اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ شیئر کردیا۔

پی ٹی آئی  تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی، عمر ایوب بطور اپوزیشن لیڈر  اور پی ٹی آئی مزکراتی کمیٹی سربراہ  کے طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ تحریر کیے.

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکراتی کمیٹی کا تسیرا اجلاس شروع ہوگیا جس میں  پی ٹی آئی نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کمیٹی میں پیش کردیے۔

چارٹر آف ڈیمانڈ  2 نکات اور 3 صفحات پر مشتمل ہے،  عمر ایوب نے تحریری مطالبات کا ڈرافٹ اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے رکھا، اپوزیشن لیڈر نے تحریری مطالبات کمیٹی اجلاس میں پڑھ کر بھی سنائے۔

اس میں پی ٹی آئی  نے  9 مئی اور 26 نومبر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی نے اپنے مطالبے می۔ حکومت کو ٹائم فریم دیدیا، 

ذرائع کے مطابق مطالبات کے متن کے مطابق حکومت جوڈیشل کمیشن پر 7روز میں فیصلہ کرے، اس میں جیلوں میں قید سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

متن کے مطابق تحریک انصاف کا حکومت سے کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ اس میں کہا گیا کہ حکومت دو الگ الگ کمیشن بنائے،دونوں کمیشن چیف جسٹس یا سپریم کورٹ کے 3 حاضر سروس ججز پر مشتمل ہوں گے، حکومت 7 روز کے اندر کمیشن قائم کرے، دونوں کمیشن کی کاروائی عام لوگوں اور میڈیا کے لیے اوپن رکھی جائے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ 9 مئی کمیشن تحقیقات کرے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے حالات کی قانونی حیثیت کیا ہے۔

کمیشن گرفتاری کے طریقہ کار کی قانونی حیثیت اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں رینجرز اور پولیس کے داخلے کے ذمہ دار افراد کا تعین کرے

کمیشن عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پیش آنے والے واقعات؛ خاص طور پر ان حالات کی تحقیقات جن میں افراد کے گروپز حساس مقامات تک پہنچے ،

کمیشن حساس مقامات  کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگز کا جائزہ لے، کمیشن اگر  سی سی ٹی وی فوٹیج دستیاب نہیں تو اس کی عدم دستیابی کی وجوہات کا تعین کرے۔

 کمیشن 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے افراد کو کس طریقے سے حراست میں لیا گیا اور انہیں کس حالت میں رکھا گیا؟

کمیشن جائزہ لےکہ ان کی رہائی کے حالات کیا تھے؟ کیا ان افراد کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، بشمول تشدد؟ گرفتار ہونے والے افراد کی فہرستیں کیسے تیار کی گئیں؟۔

کمیشن تحقیقات  کرےکیا 9 مئی 2023 کے حوالے سے کسی ایک فرد کے خلاف متعدد ایف آئی آرز درج کی گئیں اور قانون کے عمل کا غلط استعمال کرتے ہوئے مسلسل گرفتاریاں کی گئیں؟

 کمیشن میڈیا کی سنسرشپ اور اس واقعے سے متعلق رپورٹنگ پر پابندیوں اور صحافیوں نے کو حراساں کرنےکے واقعات کا جائزہ لے،

کمیشن حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش کے نفاذ کی قانونی حیثیت اور اس کے اثرات کا جائزہ لے 

۔کمیشن انٹرنیٹ بنڈش اس سے پہلے، دوران اور بعد کے حالات میں ذمہ داری کا تعین کیا جائے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان  نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں لیکن حکومت نے اسے بھی دیوانی مقدمہ بنا دیا ہے، آئینی ترمیم کے لیے تو لوگوں کو اٹھا کر اور ڈرا کر ایک رات میں ترمیم پاس کرا لیتے ہیں؟ 

ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کا مسئلہ ہے تو آپ تاریخ پہ تاریخ دیے جا رہے ہیں،  تمام مسائل کے حل کے لیے جادو کی ایک کنجی ہے اور وہ ہے بس عمران خان کی رہائی، جس آدمی کو 500 دنوں سے جیل میں ڈالا ہے وہ کہتا ہے میرا کوئی سیاسی انتقام نہیں ہے،  بانی پی ٹی آئی نے کہا میں اپنی ذات کی حد تک سب کو معاف کرتا ہوں، اس سے بڑا دل کسی کا ہو گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بجلی چوری کا معاملہ: گلوکار جواد احمد پر لیسکو اہلکاروں کو تشدد کا الزام

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) کے اہلکاروں کی طرف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے