google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نیلم کے دیور ثمر رانجھا کے اہم انکشافات - UrduLead
منگل , جنوری 14 2025

نیلم کے دیور ثمر رانجھا کے اہم انکشافات

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی دبئی میں شادی کی تصاویر سال نو کے آغاز پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور اب ان کے شوہر کے بارے میں حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

نیلم کے دیور ثمر رانجھا نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی محمد راشد کا تعلق ‘میانوال رانجھا’ پاکستان سے ہے اور وہ 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں۔ وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹورازم کا بزنس اور 3 سے 4 ریسٹورنٹس ہیں۔

ثمر نے مزید بتایا “بھائی اور نیلم کی پہلی ملاقات دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی، پھر اسنیپ چیٹ پر بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا اور دونوں میں محبت ہوگئی، دو ڈھائی سال کے تعلق کے بعد انہوں نے شادی کر لی۔”

شادی اور ولیمہ دبئی میں ہوا جس میں صرف قریبی رشتہ دار شریک ہوئے،  ثمر نے کہا “نیلم نے مجھے سلامی میں گولڈ کی چین اور موبائل گفٹ کیا جبکہ میں نے انہیں 8 سے 9 لاکھ روپے کا بریسلیٹ دیا، پاکستان واپسی پر میانوالی میں بھی ولیمہ منعقد ہوگا۔”

دیور نے مزید انکشاف کیا کہ نیلم منیر اخلاقاً بہت اچھی ہیں اور ان کی فیملی سے اچھے تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر یاسر شامی نے دعویٰ کیا تھا کہ نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں جہاں ان کی تنخواہ تجربے کے حساب سے 13 ہزار سے 22 ہزار درہم (تقریباً 10 سے 17 لاکھ پاکستانی روپے) تک ہو سکتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ہر لڑکی والد، بوائے فرینڈ اور شوہر میں شاہ رخ کا عکس دیکھتی ہے: امر خان

مقبول اداکارہ، لکھاری و ماڈل امر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہر لڑکی اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے