پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز سے 7 تبدیلیاں ہوئی ہیں۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود، بابر اعظم، نائب کپتان سعود شکیل، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی اور سلمان علی آغا نے اپنی جگہ کو برقرار رکھا ہے۔
ہوم سیزیز میں کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے آف اسپنر ساجد خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مسٹری اسپنر ابرار احمد کی بھی واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ بھی قومی ٹیم میں واپسی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
صائم ایوب کی انجری اور عبداللہ شفیق کی خراب کارکردگی کے باعث دونوں اوپنرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Pakistan name squad for West Indies Tests

Details here ➡️ https://t.co/MdbAhLOGrK#PAKvWI
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 11, 2025

اسی طرح ورک لوڈ میجنمنٹ کے تحت فاسٹ باؤلرز محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے، ان کی جگہ سلیکٹرز نے محمد علی اور کاشف علی کو شامل کیا ہے۔
فاسٹ باؤلر کاشف علی پہلی بار قومی اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے، پہلے ٹیسٹ 17 سے 21 جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔
نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کی انجری کے باعث غیر موجودگی میں سابق انڈر 19 اور شاہین کپتان روہیل نذیر کو بطور وکٹ کیپر شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ محمد عباس کو تقریباً 3 سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا تھا اور انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 10 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔
اسکواڈ
(کپتان) شان مسعود، (نائب کپتان) سعود شکیل، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان، نعمان علی، روہیل نذیر، ساجد خان اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔