سینیئر اداکارہ نادیہ خان، صائمہ قریشی اور امبر خان سمیت دیگر اداکاراؤں کی شادی کی ایک تقریب میں ڈانس پرفارمنس کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیوز میں سینیئر اداکاراؤں کو شادی کی تقریب میں بھارتی گانوں پر پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز کو سب سے پہلے اداکارہ امبر خان نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور بتایا کہ ان سمیت دیگر اداکاراؤں نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
امبر خان نے شادی کی تقریب میں اداکاراؤں کی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے شادی سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔
اداکارہ نے نادیہ خان، صائمہ قریشی اور اپنی ڈانس ویڈیوز شیئر کیں، جس کے بعد ان کی ویڈیوز کو دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیا، جہاں سے ان کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
امبر خان کی جانب سے اداکاراؤں کی ڈانس ویڈیوز شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے ان سے سوال کیا کہ کس کی شادی ہو رہی ہے،
جس پر انہوں نے کوئی معلومات فراہم کیے بغیر صارفین کو جواب دیا کہ ان کے خاندان کی شادی کی تقریب ہے۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی صائمہ قریشی کی ڈانس ویڈیو پر لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے جہاں ان کی پرفارمنس کو سراہا، وہیں بعض افراد نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔
امبر خان نے اداکارہ نادیہ خان کی بھی شوہر کے ہمراہ شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
علاوہ ازیں امبر خان نے بھی شادی کی تقریب میں بھارتی گانوں پر اپنی پرفارمنس کی ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔