google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عمران اشرف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں - UrduLead
جمعرات , جنوری 9 2025

عمران اشرف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

مقبول پاکستانی اداکار و ٹی وی میزبان عمران اشرف نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

عمران اشرف اب تک چند فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں جب کہ وہ ٹی وی کے مقبول ترین اداکار ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں ایک مداح کے سوال پر بھارتی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

پروگرام کے دوران مداح لڑکی نے ان سے پروگرام کے مہمان اداکار آغا مصطفیٰ حسن سے سوال کیا کہ دونوں کن اداکاراؤں کے ساتھ اگلا پروجیکٹ کرنے کے خواہاں ہیں۔

اس پر عمران اشرف نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ایک پاکستانی اداکارہ اور بھارتی اداکارہ کا نام لیا۔

عمران اشرف نے مداح لڑکی کا جواب دیتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ آج تک انہوں نے مقبول اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام نہیں کیا، ان کی خوش قسمتی ہوگی کہ اداکارہ ان کے ساتھ کام کریں۔

اسی دوران عمران اشرف نے خواہش ظاہر کی کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اگلا پروجیکٹ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کریں۔

ان کی جانب سے بھارتی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کیے جانے پر شائقین نے تالیاں بھی بجائیں۔

شائقین کی جانب سے تالیاں بجانے پر عمران اشرف نے واضح کیا کہ واقعی ان کی شدید خواہش ہے کہ وہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کریں۔

اداکار و ٹی وی میزبان کی جانب سے تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں نے بھی ان کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

خیال رہے کہ تمنا بھاٹیہ کا شمار بھارت کی اس وقت کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ بولی وڈ کے علاوہ تامل، تیلگو اور ملیالم زبان کی فلموں میں بھی کام کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیلم منیر کی شوہر کو بوسہ دینے سے روکنے کی ویڈیو وائرل

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ نیلم منیر کی جانب سے شوہر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے