google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی پر کام شروع - UrduLead
جمعرات , جنوری 9 2025

آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی پر کام شروع

فیڈریل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی پر کام شروع کردیا، اگلے مالی سال کے فنانس بل کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے 31 جنوری تک تجاویز طلب کرلیں۔

فیڈریل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال کی بجٹ سازی پر کام شروع کردیا، ایف بی آر نے بجٹ تجاویز کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مراسلہ لکھ دیا۔

ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق تجاویز طلب کی گئیں جب کہ محصولات بڑھانے، ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کی تجاویز بھی مانگی گئی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے تمام کاروباروں کے لیے جنرل سیلز ٹیکس کے حوالے سے بھی تجاویز کے علاوہ ٹیکس چھوٹ مرحلہ وارختم کرنے کے لیے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو سہولت اور قوانین کو آسان بنانے، ایف پی سی سی آئی اور مختلف کاروباری تنظیموں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

بورڈ نے پاکستان بزنس کونسل، پاکستان اسٹاک ایکسچنج، امریکن بزنس کونسل آف پاکستان ، ڈی ایچ اے کراچی، پاکستان اسمال چیمبرز آف کامرس اینڈ کاٹیج انڈسٹری سے تجاویز مانگی ہیں۔

اس کے علاوہ آل پاکستان یونائیٹڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کراچی، آل پاکستان بار ایسوسی ایشن، آئی کیپ ، پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن، ٹیکس ایڈوائزری اورپاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سمیت دیگر سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

ایف بی آر اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کی روشنی میں آئندہ مالی سال کے فنانس بل کے لیے تجاویز کو حتمی شکل دے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

میں شاہ رخ خان کی فلمیں فلاپ ہونے کی دعا کرتی تھی: گوری خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے انکشاف کیا ہے وہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے