google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کی کمی کی تجویز مسترد - UrduLead
جمعرات , جنوری 9 2025

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کی کمی کی تجویز مسترد

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بلوں میں سیلز ٹیکس کی کمی کی حکومتی تجویز مسترد کردی ہے۔

سیلز ٹیکس میں کمی پر حکومت نے آئی ایم ایف سے رائے مانگی تھی۔

وزیراعظم نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔

جس پر آئی ایم ایف نے مؤقف اختیار کہا کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ نہیں دی جاسکتی، سیلز ٹیکس کی چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی دو مرتبہ عائد ہے، ایک بار بل کی مجموعی رقم پر 18 فیصد ٹیکس لگ جاتا ہے، دوسری مرتبہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی سیلز ٹیکس لیا جاتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

میں شاہ رخ خان کی فلمیں فلاپ ہونے کی دعا کرتی تھی: گوری خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے انکشاف کیا ہے وہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے