google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 قومی کرکٹر صائم ایوب علاج کیلئے لندن روانہ - UrduLead
بدھ , جنوری 8 2025

قومی کرکٹر صائم ایوب علاج کیلئے لندن روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب کے علاج کے لیےجنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوگئے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی ہدایت پر صائم ایوب اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوئے جہاں انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، ان کے لیے جو بھی ہوسکا وہ کریں گے۔

دو روز قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد قومی ٹیم کے زخمی بلے باز صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری طور پر لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں، ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں، صائم ایوب زبردست اسٹائلش بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔

واضح رہے کہ صائم ایوب کیپ ٹاؤن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران پاؤں مڑنے سے زخمی ہوگئے تھے، بعدازاں انہیں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ایم آر آئی کے بعد ان ٹخنے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی تھی جس کے باعث وہ 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر رہیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی پر کام شروع

فیڈریل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے