google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 احد رضا میر اور دنانیر مبین کا رشتہ طے ہوگیا - UrduLead
بدھ , جنوری 8 2025

احد رضا میر اور دنانیر مبین کا رشتہ طے ہوگیا

پاکستان کی مشہور سوشل میڈیا اسٹار ’پاوری گرل‘ اور ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین اور احد رضا میر کے نئے ڈرامے ’م سے محبت‘ کے سیٹ سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اپنے مشہور ڈائیلاگ ’پاوری ہو رہی ہے‘ کی ویڈیو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی دنانیر نے حال ہی میں اپنی گریجویشن مکمل کی ہے،

دنانیر کی گریجویشن کی خوشی میں ساتھی اداکاروں نے انہیں مزاحیہ انداز میں سرپرائز دیا جس پر دنانیر قہقے لگاتی نظر آئیں۔ 

دنانیر کو ان کے ساتھی اداکار احد رضا میر اور ان کے والد، معروف اداکارآصف رضا میر نے تحفے دیے۔ احد رضا میر نے دنانیر کو مبارکباد دینے کے لیے نوٹوں کا ہار پہنایا جبکہ آصف رضا میر نے مٹھائی کا تحفہ پیش کیا اور انہیں گریجویشن کی مبارکباد دی۔

دنانیر سینئر اداکاروں کی جانب سے ملنے والی اس مزاحیہ انداز کی مبارکباد پر نہایت خوش اور پرجوش دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین پہلے تو حیرت میں مبتلا ہوئے اور سمجھے کے احد اور دنانیر کا رشتہ طے ہونے کے باعث انہیں ہار اور میٹھائی پیش کی جارہی ہے تاہم بعد میں انہیں ویڈیو کی حقیقت معلوم ہوئی۔ 

واضح رہے کہ ڈرامہ ’میم سے محبت‘،میں دنانیر اور احد رضا میر کی جوڑی کو  ناظرین بے حد پسند کر رہے ہیں جو سوشل میڈیا کی بھی زینت بنا ہوا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی پر کام شروع

فیڈریل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے