google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نیلم منیر کی بارات کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر  - UrduLead
منگل , جنوری 7 2025

نیلم منیر کی بارات کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے مہندی اور نکاح کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد اب اپنی بارات کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نے تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بارات کی تقریب کی متعدد تصاویر شیئر کر دیں اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’یہ سال میرے دل کو بتاتے رہے جب صحیح وقت آیا تو وہ ساری دعائیں آخرکار قبول ہوئیں‘۔

اداکارہ نیلم منیر نے بارات کی تصاویر میں سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کر رکھا ہے جو سنہری کام سے مزین ہے جبکہ ان کے شریک حیات نے روایتی آف وائٹ شیروانی کا انتخاب کیا ہے۔ بارات کی تصاویر میں جوڑا انتہائی دلکش انداز میں نظر آرہا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے زرد رنگ کا جوڑا پہنا تھا اور اس کے بعد نکاح کی تقریب میں انہوں نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مذاکرات کسی ڈیل کے لیے نہیں عوام کے لیے کررہے ہیں: پی ٹی آئی

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے دوسرے دور میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے